بڑے بھائی کیلئے ڈیل یا کو ئی اور مشن۔۔۔؟ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف لندن چلے گئے

ویب ڈیسک – صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر طویل انتظار کے بعد بالاخر لندن جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب لاہور سے براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے۔

شہباز شریف کے لندن جانے کی خبریں گزشتہ کئی روز سے گردش میں تھیں اور یہ قیاس آرئیاں بھی کی جارہی ہیں ہے صدر مسلم لیگ ن اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کے لئے کوئی ممکنہ ڈیل حاصل کرنےکے لئے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

تاہم شہباز شریف نے لندن جانے سے قبل مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد میں لندن جا رہا ہوں جہاں میں حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی سے ملاقات کرو گا جس کا حال ہی میں دل کا آپریشن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے میں اپنی پوتی سے نہ مل سکا۔ لیکن اپنی پوتی سے ملاقات اور طبی معائنے کے بعد جلد وطن واپس لوٹوں گا۔

 

یاد رہے کہ اللہ نے حمزہ شہباز کو شادی کے 20 سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا ہے۔