لاہور کی مشہور لمز یونیورسٹی میں “جنسی” سرگرمیوں پر مبنی ویٹس ایپ گروپ کا انکشاف

ویب ڈیسک – ملک کے بیشتر تعلیمی اداروں میں آئے دن منشیات اور جنسی سکینڈل کی بھر مار ہوتی جا رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک اضافہ گزشتہ دنوں پاکستان اور لاہور کے بہترین تعلیمی  لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے بارے میں دیکھنے میں آیا۔  جس نے ملکی مقتدر حلقوں کو ہلا کر رکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لمز یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں ڈینک پنا‘ نامی خفیہ گروپ کا انکشاف ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ویٹس ایپ گروپ میں جنسی تعصب سے متعلق مواد شئیر کیا جاتا تھا۔ جس میں ویڈیوز اور تحریری مواد دونوں شامل ہوتے تھے۔

خفیہ گروپ میں زیادہ تعداد لڑکوں کی تھی تاہم کچھ لڑکیوں کو اس گروپ تک رسائی ملنے پر انہوں نے اس کے اسکرین شاٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیے اور اپنے ساتھی طلبا کو جنسی تعصب سے بھرے ریمارکس پر تنقید کی۔

ان کے اس پوسٹ کے بعد اس گروپ کو بند کردیا گیا تھا۔ گروپ لیک ہونے کے بعد  لمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کیمپس میں ’عزت کا کلچر‘ قائم کریں گے۔