لاہور میں قتل ہونے والی کراچی کی ماڈل کا موبائل لاک کھل گیا، قاتلوں کے نام پتے نکل آئے

ویب ڈیسک – کراچی سے لاہور اچھے کیرئیر کے سپنے سجائے آنی والی مقتول ماڈل اقرا کے قاتلوں کا پتہ چل گیا۔ پولیس نے اقرا کے موبائل کا لاک کھول لیا جس میں سے حاصل شدہ ریکارڈ نے اقرا کے قاتلوں کو بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاہور ماڈلنگ کے لیے آنے والی لڑکی اقراء سعید کے قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس  ماڈل اقراء کے موبائل فون کا لاک کھولنے میں کامیاب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق  اقراء لاہور میں ، حسن ، عمر اور عثمان نامی لڑکوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اقراء نے تینوں لڑکوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا۔ طبیعت خراب ہونے پر لڑکے اقراء کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزکراچی کی لڑکی ماڈلنگ میں اپنا مستقبل بنانے آئی اقرا نامی لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔