کیا آپ کی ضمانت ہو جائے گی؟ کھلاڑیوں کے کھلاڑی آصف زرداری صحافی کے سوال بھڑک گئے، موبائل چھین لیا

ویب ڈیسک – جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور آج اسلام آباد ہائی کورٹ حاضر ہوئے جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

پیشی کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کھلاڑیوں کے کھلاڑی اور ہر وقت مسکرانے والے آصف علی زرداری صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے اور صحافی کا فون چھین کر بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خاصے غصے میں نظر آئے۔ عدالت پیشی کے  موقع پر صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیاآپ کی ضانت ہو جائے گی؟ جس پر آصف زرادری غصے میں آگئے اور صحافی سے اس کا موبائل فون چھین کر بند کر دیا۔

یاد رہے عدالت نے سابق صدر اور فریال تالپور کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے شامل تفتیش ہونے اور ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔