کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع، بلاول بھٹو نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے والے تھر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک – پاکستان میں کوئلے سے بجلی بنانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ تھر میں کوئلے کی کانیں اب ملک کو روشن کریں گے۔ چئیرمین پیپلزپارٹ بلاول بھٹو نے تھرکول  میں  پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پلانٹ سے 60 سال تک 660 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج کے تاریخی دن کے موقع پر  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول منصوبہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے جوہری منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔تھر کول منصوبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔

 


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری  نے تھرپارکر میں تھر کول پراجیکٹ کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا۔ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی رواں سال جون کے آخر تک  نیشنل گرڈمیں شامل ہوجائے گی۔

تھر کول سے رواں سال جون کے آخری ہفتوں میں کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کردی جائے گی جب کہ تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہوگا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔