گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی وولکس ویگن کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، فیکٹری کیلئے جگہ بھی خرید لی

ویب ڈیسک – دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی جرمن  آٹو کمپنی وولکس ویگن نے پاکستان میں 135 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واکس ویگن پاکستان کی ایک مقامی کمپنی کے ساتھ مل کرپاکستان میں پلانٹس لگائے گی۔ اور یہ پلانٹ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں لگایا جائے گا جس کے لئے جگہ خرید لی گئی ہے۔

وزارت برائے صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق حکومت نے حال ہی میں کراچیکی ایک کمپنیپریمئیر موٹر لمیٹڈ کو واکس ویگن کے ساتھ ہوئے معاہدے کی روشنی میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے لیے کیٹگری اے گرین فیلڈ انوسٹمنٹ اسٹیٹس سے نوازا ہے۔

کمپنی کو اسٹیٹس سے نواز دیا گیا ہے لہٰذا پلانٹ پر کام جلد شروع کر لیا جائے گا۔ یہ پلانٹ 2021ء میں فعال ہو گا جو ابتدائی طور پر وین اور ڈل کیبن گاڑیاں تیار کرے گا۔

اس سے قبل کیا، ہونڈائی اور کئی چائینرز برینڈ اپنی اپنی گاڑیان پاکستان میں متعارف کروا چکے ہیں۔