سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شدید مشکل میں، کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے: نیب حکام

ویب ڈیسک ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیس مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ نیب نے ایل این جی کے میگا سکینڈل میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہد خاقان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے، نیب حکام نے تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کےمیگا سکینڈل میں ایک ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔ نیب حکام کے مطابق ایل این جی ٹھیکوں میں شاہد خاقان کی کرپشن کے  ناقابل تردید ثبوت آچکے ہیں جس کے بعد انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم کو 75 سوالوں پر مشتمل ایک سوالنامہ دیا گیا جس میں سے صرف 20 سوالوں کے جواب مل سکے ہیں۔