مولانا فضل الرحمن کی طبعیت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل دوران چیک اپ الٹیاں آنے لگیں

ویب ڈیسک – سربراہ جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کی طبیعت بگڑ گئی، کئی روز سر چکرانے کے بعد آج طبیعت زیادہ بگڑے گئی، مولانا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مولانا کی ای سی جی کی گئی۔ دوران چیک اپ بھی مولانا کو الٹی آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔طبیعت خراب ہونے پر فضل الرحمن کواسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کی ای سی جی بھی کی گئی ہے۔  مولانا فضل الرحمن کودوران چیک اپ قے بھی آئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چند روز سے سرچکرا رہا تھا، آج طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔