پاک سوزوکی موٹرز کا بڑا دھماکہ، 660 سی سی آلٹو کراچی آٹوشو میں متعارف کروائی جائے گی، قیمت بھی بتا دی

ویب ڈیسک – پاک سوزوکی موٹرز نے حال ہی میں 30 سال تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے والی سوزوکی مہران کو بند کر دیا تھا ۔ سوزوکی مہران کی بندش کے بعد یہ قیاآرئیاں کی جا رہی تھیں کہ سوزوکی موٹرز جاپان میں بنی سوزوکی آلٹو کو پاکستان میں متعارف کروانا چاہ رہی ہے۔سوزوکی کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ  800 سی سی مہران کی جگہ 660 سی سی آلٹو پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے کے لئے ہیے۔

پاکستان کی آٹو مارکیٹ پر نظر رکھنے والی سب سے بڑی ویب سائیٹ پاک ویلز نے دعویٰ کیا ہے کہ سوزوکی موٹرز 14 اپریل سے کراچی میں ہونے والے پاکستان آٹو شو 2019میں اپنی نئی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے۔

پاک ویلز کے مطابق اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کمپنی سوزوکی آلٹو کے مختلف ویرینٹس متعارف کروانے جارہی ہے ،سوزوکی پاکستان کی جانب سے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ہر کسی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی 2019 ایکسپو میں آئیں اور 2019 کے سب بڑے شاہکار کی تقریب رونمائی دیکھیں ۔

پاک ویلز نے کہا ہے کہ ے کہ سوزوکی اس آٹو شوکے دوران 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ویرنٹس متعارف کروانے جارہاہے جس میں آلٹو VX اے سی کے بغیر ، آلٹو VXR اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی VXL AGS جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت ہو گی ۔
ویب سائٹ کے حوالے سے یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ نئی 660 سی سی آلٹو کی قیمت 8 لاکھ سے 12 لاکھ کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ پاک سوزوکی نے اپریل میں سوزوکی مہران کی پروڈکشن کو 30 سال بعد بند کر دیا تھا۔