بڑوں بڑوں کو ننگا کرنے والا وکی لیکس کا بانی جولین اسانج لندن میں گرفتار

ویب ڈیسک – پوری دنیا میں وکی لیکس کے ذریعے تہلکہ مچانے والا جولین اسانج بالآخر 7 سال بعد لندن سے گرفتار ہو گیا۔ جولین اسانج نے اپنی وکی لیکس کے ذریعے دنیا کے ایسے ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاری ایکواڈور کی طرف سے جولین اسانج کو سیاسی پناہ ختم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔  برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو گرفتار کرکے سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ایکواڈور حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے بعد سیاسی پناہ واپس لی گئی۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سویڈن میں جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ہیں جب کہ وہ گزشتہ 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے۔

WikiLeaks founder Julian Assange is seen in a police van after was arrested by British police outside the Ecuadorian embassy in London, Britain April 11, 2019. REUTERS/Henry Nicholls TPX IMAGES OF THE DAY – RC1E4E94BDE0

یاد رہے کہ جولین اسانج نے وکی لیکس کی صورت میں دنیا کے بڑے بڑے لیڈروں کے سکینڈل منظر عام پر لاکر انہیں ننگا کر دیا تھا۔