شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیسز، نیب نے معروف وکیل نعیم بخاری کی خدمات حاصل کر لیں

ویب ڈیسک ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے کیسز کے لیے معروف قانون دان وکیل نعیم بخاری کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ  نعیم بخاری ایڈووکیٹ اب میاں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے کیسز دیکھیں گے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نعیم بخاری کی معاونت کریگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نعیم بخاری پانامہ سکینڈل جیسے بڑے کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ نعیم بخاری کو پانامہ کیس میں کامیابی بھی حاصل ہو ئی تھی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔