ماضی کے فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کو دل میں تکلیف، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک ۔ ماضی کے فاسٹ باوٴلر اور کرکٹ تجزیہ کار سرفراز نواز دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں دل میں درد کے باعث لندن کے ہسپتال لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی کمنٹیٹرر اور کرکٹ ایکسپرٹ مرزا اقبال بیگ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دی کے ماضی کے فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور آج کل لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 63 تھی۔ جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 1005 تھی۔