کرکٹ ٹیم میں چانس نہ ملنے کے فواد عالم نے شوبز میں چانس مارنے کا فیصلہ کر لیا، نئی ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر

ویب ڈیسک ۔ کرکٹر فواد عالم کا شمار ان بد قسمت کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم میں چانس نہ مل سکا۔

کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی سے مایوس فواد عالم نے اب ٹی وی پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد عالم نجی ٹی وی کے ایک کامیڈی ڈرامہ سیریل ” گھر داماد ” میں اپنی اداکاری کے جلوے دیکھائیں گے۔

یاد رہے کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے اور قومی کرکٹ میں جب بھی چانس ملا انہوں نے پرفارم کیا تاہم وہ کبھی بھی قومی ٹیم کے سلیکٹرز کومتاثر کرنے میں ناکام رہے۔ اسی وجہ سے اب فواد عالم شوبز کے میدان میں اپنا جادو جگائیں گے۔