باراتیوں سے بھری بدقسمت بس برساتی نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 5 بچے لاپتہ

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بارتیوں سے بھری ایک بس  پل کراس کرتے ہوئے برساتی نالے میں جا گری۔ حادثے میں 8افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلن کے قریب بارتیوں سے بھری بس برساتی نالے میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں 25 افراد سوار تھے ۔ بدقسمت مسافروں میں 8افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق جاں بحق ہونے والےافراد کا تعلق سلمان خلیل قبیلے سے تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیوں اور مقامی لوگوں نے 8 لاشیں نکال لی ہیں  جبکہ لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔