بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی،شوہر کے ظلم سے تنگ “ٹینا” نے گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی بھی رچا لی

ویب ڈیسک ۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی ایک خاتون اپنے شوہر کے ظلم سے تنگ آکر پاکستان بھاگ آئی۔ بھارتی شہری ٹینا نے گوجرانوالہ کے رہائشی سلیمان سے شادی بھی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چندی گڑھ کی رہائشی ٹینا کے اپنے شوہر امیش سے اختلافات تھے اور وہ ٹینا پر ظلم بھی کرتا تھا۔ شوہر کے مظالم سے تنگ ٹینا پاکستان بھاگ آئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد گوجرانوالہ کے شہری سلیمان سے رشتہ ازدواجی میں منسلک ہو گئی۔

دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹینا کو زبردستی مسلمان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بھارتی دفتر خارجہ نے ٹینا کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ٹینا کی حوالگی کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا جائے گا۔