پاکستانی مارکیٹ میں نئی گاڑی کی دھماکہ خیز انٹری، کِیا موٹرز نے 1000 سی سی “پی کانٹو ” متعارف کروا دی

ویب ڈیسک ۔ کراچی میں جاری پاکستان آٹو شو میں آج پھر متوسط طبقے کے لئے نئی گاڑیاں متعارف کروائیں گئیں۔ آج کے روز کِیا موٹرز کی جانب سے 1000 سی سی پی کانٹو متعارف کروائی گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شائیقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

کِیا پی کانٹو 1000سی سی ہے اور اس میں ائیر بیگز، آٹو میٹک گئیر سسٹم، الائے رم، بیسک انٹر ٹینمنٹ سسٹم، اینا لاگ کلائیمیٹ کنٹرول ، مینول سائڈ شیشے اور اور اگلے دونوں دروازے پاور ونڈو کی سہولیات موجود ہیں۔

اس گاڑی کو رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس گاڑی کی قیمت کا اندازہ 12لاکھ سے 15لاکھ کے درمیان لگایا گیا ہے۔ آٹو شو میں آنے والے لوگوں نے اس گاڑی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آٹو شو میں سوزوکی نے اپنی نئی 660 سی سی گاڑی آلٹو متعارف کروائی تھی جس نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ آلٹو پاکستان میں مہران کے متبادل کے طور پر متعارف کروائی گئی ہے۔