شریف خاندان ایک بار پھر نیب کے نشانے پر، اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی طلب

ویب ڈیسک ۔ نیب اور شریف خاندان میں جاری جنگ نے ایک نیا موڑ لے لیا، نوازشریف فیملی کے بعد اب شہباز شریف فیملی نیب کے نشانے پر آگئی ہے۔ نیب نے اثاثہ جات کیس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی بیگم نصرت شہباز کو 17 اپریل، رابعہ عمران کو 18 اور جویریہ علی کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ جبکہ حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ نیب ٹیم ان تمام افراد کے گھر پہنچی اور انہیں نوٹسز وصول کرائے۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب ٹیم نے میاں شہباز شریف کی بیٹیوں کے گھر چھاپہ بھی مارا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نیب کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور گھر کا ٘محاصرہ کر لیا۔۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ پولیس نے گھر پر موجود ملازمین کو حراساں بھی  کیا گیا۔