کراچی کے سمندر میں تیل کی تلاش کا کام روک دیا گیا

ویب ڈیسک – کراچی کے سمندر میں جب سے تیل کی تلاش کا کام شروع ہوا ہے تب سے پاکستانیوں اس ڈرلنگ سے اچھے مستقبل کی امید باندھ لی ہے۔ عوام کو امید ہے کہ کراچی کے سمندر سے نکلنے والا تیل ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے سمندر میں تیل کی تلاش کے لئے کی جانی والی ڈرلنگ کو روک دیا گیا ہے۔ ڈرلنگ کو تکنیکی خرابی پیش آنے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں تیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ڈرلنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔