کراچی میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد، چھریاں مار مار کر قتل کیا گیا: پولیس

ویب ڈیسک – کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع ایک فلیٹ سے خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  عینی نامی خواجہ سرا کو چھریوں کے وارسے قتل کیا گیا اور قتل سے قبل خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر دوپٹہ گلی میںرہاشی عمارت میں نامعلوم ملزم نے خواجہ سرا کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل ہونے والا خواجہ سرا نہیں بلکہ شبیر نامی شخص تھا جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے خواجہ سرا بن کر رہ رہا تھا۔شبیر کے 5 بچے ہیں ۔

خواجہ سراکی لاشجناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔  مقتول عینی عرف شبیر کا تعلق رحیم یار خان سے تھا اور اس کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی۔