غریب عوام کے مزید کڑاکےنکالنے کی تیاری، یکم جون گیس کی قیمت میں 80 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک – مہنگائی اور غربت کی چکی میں پستی عوام کے لئے ایک اور بڑی خبر، تحریک انصاف حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔ چئیرمین اوگرا کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اوگرا عظمی عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں، لہذا گیس قیمتوں میں اضافہ ضروری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا  قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے، 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سوئی نادرن پائپ لاینزدیوالیہ  نہیں ہو رہی، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی۔

عظمی عادل نے مزید کہا سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا، کسی کو معاہدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گا، اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کریگی۔

چئیرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ ہو رہا اور نئی قیمتوں کا اطلاق رواں سال یکم جون سے ہو جائے گا۔