ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دوست سے گولی چل گئی، 19 سالہ سلمان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ویب ڈیسک – موت کب کس کو آ دبوچے کوئی نہیں جانتا، ایسے ہی ایک افسوسناک واقعہ میں 19 سلمان ہنسی مذاق میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عام کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ سہیل نے گاڑی ڈرائیو کرتے سلمان پر پستول تان لی ہنسی مذاق سہیل سے پستول کا گھوڑا دب گیا اور پستول کی گولی سلمان کے گال میں لگی جو 19 سالہ نوجوان کی موت کا سبب بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پستول سے چلنے والی گولی سلمان کے بائیں گال میں لگی۔ واقعے کے بعد عامر اور سہیل حواس باختہ ہوگئے اور سلمان کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے گاڑی کو اپنے دوست کے گھر کی جانب موڑ لیا۔ اس کے بعدد رشتے داروں کی مدد سے سلمان کو اسپتال پہنچایا گیا۔

ہسپتال پہنچنے پر  ڈاکٹروں نے بتایا کہ سلمان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا ہے۔

دہلی پولیس نے سہیل کو قتل اور ثبوت وشواہد مٹانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ سلمان کے دوسرے دوست عامر کو بھی ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔