تحریک انصاف حکومت نے ن لیگی دورِ حکومت کا 1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا

ویب ڈیسک – معاشی میدان میں تحریک انصاف حکومت نے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے سابقہ ن لیگی حکومت کے دور میں لیا گیا 1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2014 میں ن لیگی حکومت نے اپنے ابتدائی سالوں میں ملکی معیشیت کو سہارا دینے کے لئے 1 ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔ لیگی حکومت  اور  انویسٹر کے درمیان معاہدے کے مطابق انویسٹر  کو 7.5 فیصد سالانہ شرح سے منافع  بھی دیا جانا تھا۔ تاہم ان 5 سالہ بانڈز کی مدت 15 اپریل کو ختم ہونے پر اب اس قرض کو موجودہ حکومت نے لوٹا دیا ہے۔

تحریک انصاف حکومت کو اب دسمبر 2019 میں ن لیگی حکومت کی جانب سے مزید 1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ یہ قرض اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حاصل کیا تھا۔