چست لباس میں ریمپ پر کیٹ واک، مداح ہانیہ عامر پر برس پڑے

ویب ڈیسک – دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والے مداح جب اپنے فیورٹ فنکار کسی ایسی سرگرمی میں ملوث دیکھیں جسے وہ پسند نہیں کرتے تو  راتوں رات وہ فنکار آسمان سے زمین پر آجا تا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ابھرتی ہوئی فنکار ہانیہ عامر کے ساتھ، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے چست لباس پر پہننے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک فیشن شو میں ڈریس ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کردہ چست لباس پہننے پر ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

دنیا نیوز کے مطابق حانیہ عامر نے پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام فیشن کے آخری روز فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا لباس پہن کر کیٹ واک کی جو ایک تنگ قسم کا ٹریک سوٹ تھا جس میں حانیہ عامر کے خدوخال نمایاں ہو رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی تصاویر اپ لوڈ ہونے کی دیر تھی کہ ان کے مداحوں کو ہانیہ کا یہ روپ بالکل پسند نہ آیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔