لاہور میں میتیں بھی محفوظ نہ رہیں، قبر سے بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والا گرفتار

ویب ڈیسک – لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس نے ایک ایسے درند ے  کو حراست میں لیا جو کہ نومولود بچے کی لاش قبر سے نکال اسے بھیک مانگنے کے لئے استعمال کرتا پکڑا گیا۔ ملزم کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے قبر کھود کر نومولود کی میت نکالنے والے ایک بھکاری الیاس کو گرفتار کیا جو میت تھامے ایک چوک میں بھیک مانگ رہا تھا، پولیس کو شک گزرا تو انہوں  نے الیاس کو روکا اور چیکنگ کے دوران الیاس کی گود میں بچے کے مردہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

الیاس کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں اس نے یہ گھناوٴنا انکشاف کیا کہ اس نے نومولود کو میت کو تازہ قبر سے نکالا تھا۔  بچے کی میت شجاع الرحمان نامی شہری کے نومولود بیٹے کی تھی، جس کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔

ملزم الیاس کے مطابق اس نے بچے کی تدفین کی ریکی کی اور ورثا کے قبرستان سے جانے کے بعد موقع ملتے ہی قبر کھود  کر میت نکال کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔