پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن زرداری اور شریف سے باہر نکلے، کرپشن کیسز سے گھبرائی لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی: فواد چودھری

ویب ڈیسک – وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے پارٹی ورکروں اور ووٹروں کو مشورہ دے ڈالا ہے کہ دونوں پارٹیاں زرداری اور شریفوں کی قیادت کا کوئی متبادل ڈھونڈیں کیونکہ ان دونوں خاندانوں کا سیاسی مستقبل کرپشن کیسز کی نظر ہوچکا ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے آج ایک ٹیوٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ “پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زرداری اور شریف سے باہر نکلے اور نئے سیاسی بیانئے پر توجہ دے، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں کہ کسی طرح توجہ مقدموں سے ہٹے یہ نہیں ہونا”

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی غیر سنجیدہ بحث دراصل  کرپشن مقدمات سے توجہ ہٹانے کے لئے کی جا رہی ہے۔