اسد عمر کا استعفیٰ: عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام، مریم اورنگزیب ۔۔۔ حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، ترجمان بلاول بھٹو

ویب ڈیسک – وزیرخزانہ اسد عمر کے اچانک استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتوں  نے اپنا اپنا رد عمل دے دیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا استعفیٰ اصل میں وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔

دوسرئ طرف چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

افواہیں سچ ثابت ہوئیں، اسد عمر نے وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔