پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ2019 سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد عامر کو دھچکا ٹیم سے باہر

لاہور ۔ پاکستان نے مشن ورلڈکپ 2019 کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 15رکنی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا کے سامنے کیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم، فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین ہیں تاہم محمد حفیظ کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان کے نامور فاسٹ باوٴلر اور چیمپئینز ٹرافی کے ہیرو محمد عامر کو خراب فارم کی وجہ سے ورلڈکپ سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ چیف سلیکٹر نے یہ بھی بتایا کہ 23 اپریل تک سکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، محمد عامر اپنی فارم ثابت کر کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔