پاکستان کے نامور اداکار آصف رضا میر امریکی ٹی وی چینل پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے نامور اداکار آصف رضا میر اب مشہور امریکی چینل ایچ بی او HBO کے ایک ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ایچ بی او کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے معاہدے کے تصدیق آصف رضا میر کی ثمرا رضا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی۔

ثمرا رضا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ آصف رضا میر نے ایک سیریز کے لئے ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ سیریز 10 اقساط ہر مشتمل ہے تاہم انہوں نے سیریز کی کہانی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔

آصف رضا میر جس انگریزی ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے اس کا نام” گینگ آف لندن” کے نام ہے۔ یہ سیریز اب صرف لندن کے نام سے آن ایئر ہو گی جس کی کہانی بین الاقوامی گینگ کے گرد گھومتی ہے جو لندن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔