انٹرنیٹ استعمال کرتے شخص پر فالج کا حملہ، 2 دن تک کرسی پر ہی پڑا رہا

ویب ڈیسک ۔ چین کے شہر بیجنگ میں ایک شخص پر نیٹ کیفے میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے فالج کا حملہ ہوا، متاثرہ شخص 50  گھنٹے تک کمپیوٹر کے سامنے بحس و حرکت پڑا رہا اور کسی کو خبر بھی نہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں  42 سالہ شخص شین ژین کو نیٹ کیفے میں بیٹھے  فالج کا دورہ پڑا جس سے اسکا جسم مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔ 2 دن تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنے کے بعد جب لوگوں نے اسے ہلایا تو وہ شخص کرسی سے نیچے جا گرا۔

مریض کو لانے والوں نے بتایا کہ یہ شخص ایک انٹرنیٹ کیفے میں مسلسل 50 گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہا اور اس دوران ایک بار بھی وہ کسی کام کیلئے نہیں اُٹھا۔

کیفے ملازمین کا کہنا ہے کہ شک ہونے پر اسے آوازیں دیں، جواب نہ پا کر اسے ہلایا تو وہ کرسی سے نیچے گر گیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔