اسد عمر کے بعد فواد چودھری اور غلام سرور عہدوں سے فارغ، وزیراعظم نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی

ویب ڈیسک ۔ تحریک انصاف حکومت میں 8 مہینوں بعد ہی استعفوں، تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی، اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیر اطلاعات فواد چودھری اور  وزیر پٹرولیم غلام سرور بھی عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئی وزارتوں کا اعلان بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے جس میں فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو لایا جائے گا جب کہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے۔

افواہیں سچ ثابت ہوئیں، اسد عمر نے وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بنایا جارہا ہے، فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات لگایا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔