ملک میں تیل کے بڑے ذخائر دریافت، ذخیرہ کراچی کے سمندر سے نہیں پنجاب کی زمین سے نکلا

ویب ڈیسک – پاکستان تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں پچھلے کئی ماہ سے کسی بڑے ذخیرے کی تلاش میں تھیں جنہیں بالاخر کامیابی مل گئی لیکن حیران کن طور پر یہ کامیابی کراچی کے سمندر میں کی جانی والی ڈرلنگ سے نہیں بلکہ راولپنڈی کے غوری بلاک سے حاصل ہوئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق تیل کا ایک بڑا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت ہوا، ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہا ہے، تیل کا ذخیرہ ماری پیٹرولیم کمپنی نے دریافت کیا۔

ماہرین نے تیل کی اس بڑی تلاش کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی گرتی معیشیت کو سہارا دینے کے لئے بھی اہم قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے سمندر میں کیکڑا 1 کے مقام پر تیل کے بڑے ذخائر ملنے کے امکانات ہیں تاہم آج کل ڈرلنگ کا کام تکنینکی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہوا ہے۔