جو وزیر ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا، اسے بدل دوں گا: وزیراعظم عمران خان
یہ خبر لائیک کریں

اورکزئی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو وزیر ملک و قوم کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا میں اسے بدل دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کپتان کو میچ جیتنے کے لئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، جو وزیر ملک و قوم کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گا میں اس کی وزارت تبدیل کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اللہ کو جواب دہ ہوں، اللہ نے مجھ پر بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائل کا بہت نقصان ہوا، جتنا میں قبائلیوں کو جانتا ہوں اتنا کوئی نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کے مطالبات درست ہیں لیکن منوانے کا طریقہ غلط ہے، ان کا لہجہ سخت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر اکسانا اور پھر کوئی حل نہ پیش کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے رجسٹریشن کی ہوئی ہے جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں پیسے دیں گے اور خیبرپختونخوا کی حکومت پوری پوری مدد کرے گی۔

 

یہ خبر لائیک کریں