تم خود دلیر ہوگے تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی: وزیراعظم کا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ

ویب ڈیسک – پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ نے برطانیہ روانگی سے قبل بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور قومی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ میں پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔

پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ2019 سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد عامر کو دھچکا ٹیم سے باہر

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کپتان سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تم خود دلیر ہوگے تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد سونپی گئی۔ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر محمد عامر ورلڈکپ سکواڈ میں خراب فارم کے باعث جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔