ملک بھر میں آج شب براٴت مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

لاہور ۔ پاکستان بھر میں آج فرزندان اسلام شب براٴت بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ اس سلسلے میں مساجد، گلی محلوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل مسلمان آج ملک بھر میں شب براٴت منائیں گے۔ جس کے تحت ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں عبادتوں کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔ فرزندان اسلام آج صبح سے ہی مساجد میں عبادت کا انتظام کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے شب براٴت کے موقع پر سیکیورٹی کا فول پروف انتظام کر لیا ہے۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو شہر بھر کی عبادتگاہوں کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔