استعفے کے بعد بھرپور عوامی حمایت، اسد عمر نے ٹویٹر پر چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا

ویب ڈیسک ۔ تحریک انصاف حکومت کے پہلے وزیرخزانہ اسد عمر نے جب غیر متوقع طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تو ان کے چاہنے والوں نے ملک بھر کے کونے سے ان کو سپورٹ کیا۔

اسد عمر نے اپنے چاہنے والوں کی اس بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والے لاکھوں عوام تحریک انصاف کے بے مثال اورپرجوش حامی ہیں اوریہ لوگ پارٹی کے نظریات کے محافظ بھی ہیں۔  یہ سپورٹرز کا جذبہ ہے جس نے عمران خان اس کی ٹیم کو طاقت دی، اللہ تعالی آپ سب پر اپنا کرم کرے۔

یاد رہے کہ اسد عمر نے دو روز قبل اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں انرجی کی وزارت دینے کی پیشکش بھی کی تھی جسے اسد عمر نے ٹھکرا دیا تھا۔

 

https://dailynewslounge.com/2019/04/03/11476/