آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ہم جنس پرست خواتین کرکٹ پلئیرز نے آپس میں شادی کر لی

ویب ڈیسک ۔  آسٹریلیا کی دو ہم جنس پرست خواتین کرکٹرز نے آپس میں شادی کر لی۔ آسٹریلوی کرکٹر 32 سالہ نکولا ہنکاک اور نیوزی لینڈ کی بیٹسویمن 26 سالہ ہیلی جینسن نے لمبے عرصے کی دوستی کو رشے میں بدل لیا۔

آسٹریلوی کرکٹرز نکولا نے اپنے ہیلی جینسن کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے 12 اپریل کو شادی کی۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔

دونوں نے نیوزی لینڈ کے ہم جنس پرست شادی قوانین کے تحت شادی کی۔ دیگر ممالک کی طرح نیوزی لینڈ نے 2013ء میں ہم جنس شادیوں کو جائز قرار دیا تھا۔