غیر ارادی “غلط جگہ” مُکا لگنے سے عامر خان ناک آوٴٹ ہو گئے، چھٹے راوٴنڈ میں ٹائٹل فائٹ میں شکست

ویب ڈیسک ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکی باکسر کرافورڈ سے چھٹے راوٴنڈ میں ٹیکنیکل ناک آوٴٹ ہو کر ٹائٹل فائٹ ہا رگئے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکہ کے شہرر نیویارک میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر کرافورڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا ۔

لیکن فائٹ کے چھٹے راوٴنڈ میں امریکی باکسر کرافورڈ کا مکا عامر خان کو پیٹ کے نیچے غلط جگہ پر جا لگا۔  جس کے بعد عامر خان درد کی شدت سے نڈھال ہو گئے اور دوبارہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔ عامر خان کے فائٹ جاری نہ رکھنے کے باعث ریفری نے امریکی باکسر کو ٹیکینکل بنیادوں پر فاتح قرار دے دیا۔

 

یاد رہے کہ باکسنگ میں پیٹ سے نیچے جان بوجھ کر مکا مارنے سے باکسر کو ڈسکوالیفائی کر دیا جاتا ہے تاہم یہ ریفریوں پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا یہ مکا جان بوجھ کر مارا گیا تھا یا غیر ارداری طور پر لگ گیا۔ عامر خان کے معاملے میں ریفری نے کرافورڈ کے مکے کو غیرارادی قرار دیا تھا۔