آرمی چیف اور چوہدری نثار کی ملاقات، جھوٹی خبر دینے پر انگریزی اخبار نے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار  کے درمیان ہونے والی ملاقات کی جھوٹی خبر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے رد عمل آنے کے بعد انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق نجی انگریزی اخبار کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کے روز چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے تردیدکی گئی اور غلط خبر شائع کرنے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا جس پر نجی اخبا ر کی جانب سے معذرت کر لی گئی ہے ۔

انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کی جانب سے باضابطہ معذرت کرتے ہوئے آرٹیکل شائع کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خبر کی تردید کر تے ہوئے اسے جعلی قرا ر دیا گیاہے ، ہمیں پاک فوج کے ترجمان کا موقف جانے بغیر اس خبر کی اچانک اشاعت پر افسوس ہے اور اس پر معذرت خواہ ہیں ۔