ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لئے نہیں ہیں، نریندرا مودی کی پاکستان کو دھمکی

ویب ڈیسک – بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لئے نہیں ہیں، ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لیے ہیں؟  ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ اگر میں 1971ء میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔خیال رہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں انتخابات کا عمل 11 اپریل سے  شروع ہو چکا ہے جو مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نے مسلسل جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔

نریندر مودی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔