کراچی: جرائم کی شرح میں ریکارڈ کی، بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں 6 سے 70 درجے پر تنزلی

ویب ڈیسک – شہر قائد کی رونقیں بحال ہونے لگیں، ورلڈ کرائم انڈیکس کے مطابق کراچی شہر میں جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیکس چارٹ شئیر کر کے قوم کر نوید سنائی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات شیئر کی اور کہا کہ 2014 میں ورلڈ کرائم انڈیکس پر کراچی کا چھٹا  نمبر پر تھا اور آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70ویں نمبر پر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پر انٹیلیجنس ایجنسیوں، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے، انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان کی جیب کہلائے جانے والے معاشی حب کراچی میں امن و امان کی صورتحال انہتائی خراب تھی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے نہ صرف شہر کا امن خراب کیا بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی تباہ ہو کر رہ گئی تھیں۔ تاہم سیکورٹی فورسز کے آپریشنز نے کراچی کی رونقیں بحال کرنا شروع کر دی ہیں اور یہاں سماجی و کاروباری سرگرمیاں ایک بار پھر اپنے عروج پر ہیں۔