بلاول ! آپ کے نانا ذوالفقار علی بھٹو میرے دادا ایوب خان کو “ڈیڈی” کہتے تھے، عمر ایوب کے اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

ویب ڈیسک – قومی اسمبلی کا گزشتہ روز کا اجلاس نہایت گرما گرم رہا۔ سب سے پہلے بلاول بھٹو چئیرمین پیپلزپارٹی نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر الزامات کی بارش کی۔ لیکن اس کے بعد حکومت اراکین نے بھی اپوزیشن کی بینڈ بجانے کی ٹھان لی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب جو کہ سابق صدر پاکستان جنرل ایوب خان کے پوتے ہیں نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

“بلاول ! آپ کے نانا ذوالفقار علی بھٹو میرے دادا ایوب خان کو “ڈیڈی” کہتے تھے”

 

عمر ایوب کے اس بیان پر اپوزیشن بالخصوص پیپلزپارٹی نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے حکومتی بینچوں کی جانب بڑھے جس سے اسمبلی میں تصادم کاخطرہ پڑ گیا۔ تاہم دیگر جماعتوں کے بڑوں نے بیچ بچاوٴ کروا کے حالات کو نارمل کیا۔

 

https://dailynewslounge.com/2019/04/23/12129/