میں”تواڈی ساری کسر کڈ دیاں گا”: اپوزیشن کے شور شرابے پر وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا اپوزیشن کو کرارہ جواب

ویب ڈیسک – قومی اسمبلی کا گزشتہ روز کا اجلاس نہایت گرما گرم رہا۔ سب سے پہلے بلاول بھٹو چئیرمین پیپلزپارٹی نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر الزامات کی بارش کی۔ لیکن اس کے بعد حکومت اراکین نے بھی اپوزیشن کی بینڈ بجانے کی ٹھان لی۔

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے بعد نومنتخب وزیر داخلہ اعجاز شاہ جب تقریر کرنے لگے تو اپوزیشن بینچوں سے ایک بار پھر شور وغل شروع ہو گیا جس پر اعجاز شاہ نے ازراہ مذاق کہا کہ میں”تواڈی ساری کسر کڈ دیاں گا”

جس پر سپیکر قومی اسمبلی سمیت حکومتی اراکین نے قہقہے لگانے شروع کر دیئے۔
https://dailynewslounge.com/2019/04/23/12129/