مشن ورلڈکپ 2019: پاکستانی ٹیم لندن روانہ، پاکستان کب کہاں کس سے ٹکرائے گا تفصیلات جاری

ویب ڈیسک – پاکستان کی کرکٹ ٹیم مشن ورلڈکپ 2019 کے لئے گزشتہ رات لاہور سے لندن روانہ ہو گئی، ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں گوروں کے دیس میں پڑاوٴ ڈالے گی اور ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

لندن روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہماری تیاری مکمل ہے اور دورہ انگلینڈ کے دوران ورلڈ کپ کی تیاری کا مزید موقع ملے گا میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ورلڈ کپ کا ہر کھلاڑی گراؤنڈ میں 100فیصد پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے ہے۔

 

ورلڈکپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جب کہ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 31 مئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کا شیڈول کچھ اس طرح سے ہے :

پہلا میچ:  31 مئی بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔۔۔۔۔ مقام: ناٹنگھم

دوسرا میچ 3 جون بمقابلہ  انگلینڈ ۔۔۔۔۔ مقام:  ناٹنگھم

تیسرا میچ:  7 جون بمقابلہ سری لنکا ۔۔۔۔۔ مقام: برسٹل

چوتھا بمقابلہ آسٹریلیا۔۔۔۔۔ مقام:  ٹاؤنٹن

پانچواں میچ:  16 جون بمقابلہ بھارت ۔۔۔۔ مقام:  مانچسٹر

چھٹا میچ: 23 جون بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔۔۔۔۔ مقام: لارڈز میں

ساتواں میچ: 26 جون بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔۔۔۔۔ مقام:  برمنگھم م

آٹھواں میچ: 29 جون بمقابلہ افغانستان۔۔۔۔۔ مقا: لیڈز

نواں: میچ 5  جولائی بمقابلہ بنگلہ دیش ۔۔۔۔ مقام  لارڈز

یاد رہے کہ رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسرشاہ کوٹیم میں شامل کیاگیا ہے جبکہ محمد عامر کو فی الحال ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ان کی شمولیت کا فیصلہ انگلیند کے خلاف سریز کے بعد کیا جائے گا۔