پاکستان نے بھی ایٹم بم عید پر چلانے کیلئے نہیں رکھا، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پاکستان کے حق میں بول پڑیں

ویب ڈیسک – چند روز قبل بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے راجھستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ بھارت  نے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لئے نہیں رکھے، وہ انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کریں گے۔ نریندر مودی کے غیر ذمہ درانہ بیان کے بعد بھارت میں ہی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں تھی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کے نیوکلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں ہیں تو پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کیلئے نہیں رکھے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  اگر بھارت کا نیوکلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں تو یقیناً پاکستان نے بھی نیوکلیئر بم عید کیلئے نہیں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں جانتی کہ وزیراعظم مودی اتنا نیچے گر کہ کیسے بات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی کو پاکستان کے حق میں بیانات دینے کی وجہ سے بھارت میں “پاکستان کی خالہ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/22/12118/