عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کا شارٹ فال صفر ہو گیا، رمضان میں 24 گھنٹے بجلے ملے گی

ویب ڈیسک – رمضان کی آمد آمد ہے اور حکومت نے عوام کو اس موقع پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر پر آگیا ہے جس کے پیش نظر رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہے تاہم عوام کو بجلی استعمال کرنے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 16020 میگاواٹ اور پیداوار 17500 میگاواٹ رہی۔ جبکہ بجلی کا شارٹ فال اس وقت صفرہے۔