پشاور: پولیو مہم کے خلاف سازش اور بچوں سے ڈرامہ کرانے والا ملزم گرفتار

ویب  ڈیسک – گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیو ویکسین سے حالت خراب ہونے پر 60 سے زائد بچوں کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسی دوران بچوں کی حالت خراب اور ان کی وفات کی افواہ پھیلا دی گئی جس پر مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز کو آگ لگا دی تھی۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ افواہ نذر نامی ایک شخص نے پھیلائی جو اب پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزم نذر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو جس میں وہ بچوں کو پولیو ویکسین پینے سے بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کروا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیو ویکسین میں کے خلاف ماشو خیل میں احتجاج اور بی ایچ یو میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر دیا گیا، مقدمے میں 12 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔