وزیراعظم کا دورہ ایران، پاکستان کے خلاف بیان دینے والا ایرانی فوج کا سربراہ برطرف

ویب ڈیسک – وزیراعظم عمران خان ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر اور سپریم لیڈر سے بھی ملے۔ جس میں دونوں سربراہان نے آپسی غلط فہمیاں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اثر فوری طور پر نظر بھی آنا شروع ہو گیا۔ جس کی شروعات ایران کی جانب سے کی گئی۔ ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاکستان کے خلاف بیان دینے پر ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ریگیڈئیر جنرل حسین سلامی پاسداران انقلاب کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  میجر جنرل محمد علی جعفری نے فروری میں پاسدران ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کے اندر کاروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ حملے کا الزام پاکستان پر بھی عائد کیا تھا۔