پاکستان نیوی کا مقامی طور پر تیار سطح سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک – ملکی سمندری حدود کے دفاع میں ایک اور اضافہ، پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ سطح سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق باک بحریہ نے میزائل تجربہ بحیرہ عرب میں کیا اس موقع پر وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔ مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔