بالی وڈ اداکار سنی دیول مودی کی جماعت بی جے پی میں شامل

ویب ڈیسک ۔ معروف بھارتی اداکار سنی دیول نے بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ کہتے ہیں ’شائننگ انڈیا‘ کے لیے نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دیول گھرانے کے سب سے بڑے بیٹے سنی دیول نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سنی دیول جو کہ اکثر اپنی فلموں میں بھی پاکستان دشمنی کا مظاہری کرتے رہتے ہیں اب عملی طور پر ہندو اور بھارت نواز جماعت کے رکن بن گئے ہیں۔

62  سالہ سنی دیول نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع نرمیلا سیتا رمن اور وزیر ریلوے کی موجودگی میں بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سنی دیول نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نریندرہ مودی کو دوسری بار بھارت کا وزیراعظم بنانا ہے تا کہ شائینگ انڈیا کا خواب پورا کیا جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول ممکنہ طور پر بھارتی پنجاب سے الیکشن میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔