عوام کیلئے ایک اچھی خبر، ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری، چئیرمین نیب کا قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حلم

ویب ڈیسک ۔ مہنگائی اور غربت کی ماری عوام کے لئے بالاخر حکومت کی جانب سے اچھی خبر آہی گئی، وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بعد اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام فریقین سے بات ہو گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی جو اب دور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں سے نمٹا جائے گا اور زائد وصول کی گئی رقم ان سے نکلوا کر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے حوالے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو اپنے دورے کے حوالے اعتماد میں لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ ایران کے درمیان دو برادر اسلامی ممالک میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ازخود غیر قانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ماتحت عملے کو ادویات کی قیمتوں میں  اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ نے کی  ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔